پچھلے دو روز سے سوشل میڈیا پر صحافی علی سلمان علوی پر لگائے جانے والے الزامات کا تذکرہ ہوتا رہا جب ان کی مرحوم بیوی کی بہن مہوش زہرا نے اعلان کیا کہ علی سلمان علوی ان کی بہن صدف زہرا کے قاتل ہیں اور وہ نہ صرف گھریلو تشدد کے مرتکب ہوئے بلکہ وہ دیگر خواتین کے ساتھ مراسم بھی رکھتے تھے اور پیسوں کے حصول کے لئے بلیک میلنگ کا سہارا بھی لیتے رہے تھے۔