کوئی قانون ججوں اور افواج کو حق نہیں دیتا کہ وہ پلاٹ اور زمینیں لیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کوئی قانون ججوں اور افواج کو حق نہیں دیتا کہ وہ پلاٹ اور زمینیں لیں، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
جسٹس قاضی فائز عیسی نے اضافی ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین اور صدارتی احکامات کے تحت معزز جج صاحبان کسی بھی پلاٹ کے حقدار نہیں۔ انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے جوڈیشل اکسٹا کوڈ کی تفصیلات دیتے ہوئے لکھا کہ ججز کی مراعات میں تنخواہ، پنشن ،انکی بیواوں کو پنشن دینے کا استحقاق و دیگر مراعات شامل ہیں مگر انہیں پلاٹ دینے کا اضافی کوئی استحقاق کہیں بھی شامل نہیں۔