کراچی کے میری ٹائم میوزیم میں داخل ہوں تو وقت جیسے تھم سا جاتا ہے. خاص کر اس میوزیم کا وہ کونا جسے آپریشن دوارکہ کے غازیوں کوخراج تحسین پیش کرنے کے لئے بنایا گیا ہے۔ آپریشن دوارکہ کے بارے میں کموڈور سید محمد عبید اللہ کہتے ہیں کہ یہ وہ معرکہ تھا جس پر آج بھی پاکستان نیوی فخر کرتی ہے۔