آئے روز انٹرنیٹ پر لگتی نئی قدغنیں کیا پاکستان شمالی کوریا کے راستے پر چل نکلا ہے؟

آئے روز انٹرنیٹ پر لگتی نئی قدغنیں کیا پاکستان شمالی کوریا کے راستے پر چل نکلا ہے؟
حکومت کے پاس کسی بھی مسئلے کا حل یہ ہے کہ اس کو بند کردو۔
نہ مریض ہوگا نہ مرض ہوگا۔
جیسے پنجابی میں کہتے ہیں "نہ ڈھولہ ہوسی نہ رولا ہو سی"
پی ٹی اے بھی یہی کام کررہی ہے، وہاج سراج

لوگوں کیلئے پینے کا صاف پانی میسر ہو یا نہ ہو سڑکیں ٹوٹی پھوٹی ہوں۔ لاکھوں بچے سکولوں سے باہر ہوں مگر اس وقت پاکستان میں فخش مواد سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے، رضا رومی

کوئی بھی پالیسی چھپ چھپا کر لاگو نہیں کرنی چاہیے حکومت کو چاہیے کہ اس کی تفصیلات لوگوں کی دی جائیں اس پر ایکسپرٹس کی رائے لی جائیں۔
پیکا کے حوالےسے جو کل ن لیگ کی زبان تھی آج پی ٹی آئی کی ہے یہ افسوسناک بات ہے، فریحہ عزیز

انٹرنیٹ پر پابندیاں لگانی کی کہانی نئی نہیں ہے یہ مشرف کے دور میں شروع ہوا حکومت کے اندر سے لوگ اس کیخلاف کھڑے ہوئے رک گیا۔ اس کے بعد ن لیگ نے ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پیکا پر کام شروع کردیا، نگہت داد

سندھی میں ایک کہاوت ہے "اونٹوں نے اس دن رونا شروع کردیا تھا جس انہیں پتہ چلا بوریاں سلوائی جارہی ہیں۔
جب پاکستان الیکڑانک کرائم پری وینشن بل بن رہا تھا ہم نے تب ہی خدشات کا اظہار کردیا تھا، مرتضٰی سولنگی