فیکٹ چیک: برف میں دبی زندہ بچی کے واقعہ کی ویڈیو مری کی نہیں

فیکٹ چیک: برف میں دبی زندہ بچی کے واقعہ کی ویڈیو مری کی نہیں
مری میں ہونے والی حالیہ برفباری میں جہاں متعدد افراد گاڑیوں میں بیٹھے ہی لقمہ اجل بن گئے وہیں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی جس میں ایک بچی کو برف میں دب جانے کے بعد کافی کوششوں کے بعد زندہ نکال لیا گیا ہے۔

اس ویڈیو کے سامنے آنے پر بہت سے صارفین اس ویڈیو کو دھڑا دھڑ سوشل میڈیا پر شئیر کرتے رہے اور بچی کو مری میں ہونے والی برفباری میں معجزانہ طور پر بچائے جانے کا بھی ذکر کرتے رہے تاہم حقیقت یہ ہے کہ یہ ویڈیو مری کی نہیں بلکہ یوں کہہ لیجیے کے یہ پاکستان ہی کی نہیں ہے۔

مذکورہ ویڈیو بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے علاقے کی ہے جہاں شدید برفباری کے باعث ایک بچی کئی گھنٹے تک بے سدھ بے یارومددگار برف میں دبی رہی جسے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت برف سے نکال لیا تھا۔ تاہم یہ ویڈیو بھی 2 دن قبل کی ہے، اور اسی دوران مری میں بھی برفباری کی تباہ کاریاں جاری تھیں۔

بھارتی میڈیا نے بھی اس واقعے کو رپورٹ کیا تھا جس میں بتایا گیا کہ یہ ویڈیو جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پہلے لڑکی کا دوپٹا نکالا گیا اور پھر برف ہٹا کر خوش قسمت لڑکی کو باہر نکالا گیا۔

https://www.youtube.com/watch?v=V0ahNFyAO0k

اس ویڈیو کو نجی میڈیا ہاؤس جیو و دیگر چینلز کی جانب سے بھی رپورٹ کیا گیا جو کہ حقیقت نہیں ہے جیو نے اس پر کہا کہ مقامی رضاکاروں کو برف کے کئی فٹ نیچے دھنسی ایک لڑکی ملی جسے انہوں نے زندہ نکال لیا۔



دوسری جانب سینئر صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین نے اسے مری کی ویڈیو قرار دیتے ہوئے شئیر کیا۔

https://twitter.com/SaleemKhanSafi/status/1480265204936155140

https://twitter.com/HamzaAzhrSalam/status/1480180353134432256?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1480180353134432256%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD981DB8CDAA9D9B9-DA86DB8CDAA9-DAA9DB8CD8A7-D8A8D8B1D981-D985DB8CDABA-D8AFD8A8DB8C-D8B2D986D8AFDB81-D8A8DA86DB8C-DAA9DB92-D988D8A7D982D8B9DB81-DAA9DB8C-D988DB8CDA88DB8CD988-D985D8B1DB8C-DAA9DB8C-DB81DB92D89F.810053%2F

https://twitter.com/Sadaqat_Ali/status/1480386652489015300