Get Alerts

بجٹ میں پہلی بار میڈیا ورکرز اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص

بجٹ میں پہلی بار میڈیا ورکرز اور صحافیوں کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص
ملکی تاریخی میں پہلی بار سالانہ بجٹ میں میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پرایک پیغام میں وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے صحافیوں کیلیےخوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ وفاقی بجٹ 2023-24 میں پہلی مرتبہ ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس کے لئے ایک ارب روپے کی رقم مختص کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اعلان کرتے ہوئے مجھے بڑی خوشی ہو رہی ہے کہ پہلی بار بجٹ میں میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹس کیلئے ہیلتھ انشورنس کی رقم مختص کی گئی ہے۔ مالی سال 2023-24ءکے بجٹ میں ایک ارب روپے میڈیا ورکرز اور ورکنگ جرنلسٹس کی ہیلتھ انشورنس  کےمقصد کے لئے رکھے گئے ہیں۔ میں وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کرتی ہوں کہ اس اہم قدم کے لئے انہوں نے رقم فراہم کی۔

انہوں نے لکھا کہ بحیثیت وزیر اطلاعات و نشریات یہ میرے مقاصد میں شامل تھا کہ میں صحافیوں کیلیے خاص طور پر اس مشکل وقت میں اس سہولت کا بندوبست کر سکوں۔