لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرلیا گیا

کرکٹ کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال بھی 2028  کے لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں جس کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔ نئے کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ آئی او سی کے سالانہ اجلاس میں ہوگا۔ آئی او سی کا 141 واں اجلاس ممبئی میں16 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔

لاس اینجلس اولمپکس 2028 میں کرکٹ کو شامل کرلیا گیا

کرکٹ کو 2028  میں لاس اینجلس میں ہونے والے اولمپکس میں شامل کرلیا گیا۔ اس سے پہلے 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کھیلی جا چکی ہے۔ لاس اینجلس اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی جلد کھیلوں کی شمولیت کا اعلان کرے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس میں کرکٹ کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال کو بھی اولمپکس کا حصہ بنایا گیا ہے۔ تاہم کھیلوں کی شمولیت کا اعلان جلد   لاس اینجلس اولمپکس آرگنائزنگ کمیٹی کی جانب سے کیا جائے گا۔

رپورٹس کے مطابق سکواش کو اولمپکس میں اضافی کھیل کے طور پر شامل کرنے کی تجویز ہے جبکہ کرکٹ مقابلے ٹی 20 فارمیٹ میں ہوں گے۔ لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین دونوں کے کرکٹ مقابلے ہوں گے۔

اس سے پہلے 1900 میں پیرس میں ہونے والے اولمپکس میں کرکٹ کھیلی جا چکی ہے، جب انگلینڈ اور فرانس نے گولڈ میڈل کے لیے ایک ہی میچ کھیلا تھا۔

لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کا ٹی 20 ٹورنامنٹ ہو گا جو ایشیا اور برصغیر میں ممکنہ طور پر منافع بخش تجارتی مارکیٹ کھول دے گا۔

ہندوستان میں موجودہ اولمپک نشریاتی حقوق انفرادی کھیلوں کے لیے فروخت کیے جاتے ہیں اور پیرس 2024 کے لیے صرف 15اعشاریہ 6 ملین پاؤنڈ کی قیمت بتائی جاتی ہے۔

ماہرین کے مطابق اگر کرکٹ کو لاس اینجلس گیمز میں شامل کیا جائے تو یہ رقم 150 ملین پاؤنڈ تک بڑھ سکتی ہے۔

اس کے ساتھ فلیگ فٹ بال، بیس بال اور سافٹ بال بھی 2028  کے لاس اینجلس اولمپکس میں شمولیت کے لیے تیار ہیں جس کی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کی جانب سے تصدیق ہونا باقی ہے۔ نئے کھیلوں کی شمولیت کا فیصلہ آئی او سی کے سالانہ اجلاس میں ہوگا۔ آئی او سی کا 141 واں اجلاس ممبئی میں16 اکتوبر کو منعقد ہوگا۔