گل بخاری کو ایف آئی اے انسدادِ دہشتگردی ونگ سے طلبی کا نوٹس

گل بخاری کو ایف آئی اے انسدادِ دہشتگردی ونگ سے طلبی کا نوٹس
لاہور: صحافی اور انسانی حقوق کی کارکن گل بخاری کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (FIA) کے انسادادِ دہشتگردی ونگ کی جانب سے طلبہ کا نوٹس بھیجا گیا ہے اور اس سلسلے میں انٹرپول سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

اے آر وائے نیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ گل بخاری کو یہ طلبی کا نوٹس منگل کو بھیجا گیا ہے اور انٹرپول سے رابطہ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر پر اس حوالے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

صحافی ثنا بچہ نے لکھا کہ انسانی حقوق کے کارکنان کو ٹارگٹ کرنے کا آج سے بہتر کوئی دن ہو ہی نہیں سکتا۔ واضح رہے کہ آج عاصمہ جہانگیر کی دوسری برسی بھی ہے۔

https://twitter.com/sanabucha/status/1227177712466485248

صحافی عباس ناصر نے مسلم لیگ نواز کو مبارکباد ہیش کی جس کی سابقہ حکومت میں سائبر کرائم کا قانون پاس کیا گیا تھا۔

https://twitter.com/abbasnasir59/status/1227166956857495553

صحافی مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ جہاں ایک طرف عوام احسان اللہ احسان کے فرار اور داعش کے بھونپو مولانا عبدالعزیز سے نئی ڈیل پر نالاں ہے، وہیں قانون کے رکھوالے انسانی حقوق کے کارکنان کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

https://twitter.com/murtazasolangi/status/1227169991235112962

عمار علی جان نے لکھا کہ اس ہفتے ایک دہشتگرد ملکی اداروں کی تحویل سے فرار ہو چکا ہے جب کہ ایک انسانی حقوق کی کارکن کو ایف آئی اے کی جانب سے طلبی کا نوٹس بھجوا دیا گیا ہے۔

https://twitter.com/ammaralijan/status/1227186543246422017