Get Alerts

عمران خان حکومت کا ایک اور ریکارڈ

2019ء کے پہلے دو ماہ کے دوران مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا

برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 2019ء کے دوران مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

دی اکانومسٹ نے اکنامک انٹیلی جنس یونٹ کی جائزہ رپورٹ جاری کردی ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 2019ء کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا جس کی بڑی وجہ روپے کی قدر میں کمی ہے۔ ان وجوہ کے علاوہ مکانات کے کرایوں، پانی، بجلی و گیس کے نرخوں میں اضافے نے بھی مہنگائی بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔



دی اکانومسٹ کی رپورٹ کے مطابق ہاؤسنگ، پانی، بجلی وگیس کے نرخ میں 11.6 فی صد اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں 4.5 فی صد اضافہ ہوا۔ فروری کے مہینے میں افراط زر کی شرح 56 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جب کہ زرعی پیداوار میں کمی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں مزید اضافے کا باعث بنے گی۔