آرمی چیف نے عمران خان سے کہا کہ وہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، عدم اعتماد کا ووٹ: کیا اسلام آباد میں بدامنی ہوگی؟

آرمی چیف نے عمران خان سے کہا کہ وہ فضل الرحمان کو ڈیزل نہ کہیں، عدم اعتماد کا ووٹ: کیا اسلام آباد میں بدامنی ہوگی؟

اگر علیم خان اور ان کے ساتھی پی ٹی آئی کو چھوڑنے کیلئے تیار ہیں تو پنجاب اسمبلی کو ختم کرنا بہت آسان ہوگا۔ مسلم لیگ ن کا یہی موقف تھا کہ ہم نہیں چاہتے کہ قومی اسمبلی تو تحلیل ہو جائے اور پنجاب کی قائم رہے۔ اس لئے علیم خان کا ن لیگ کیساتھ ملنا بہت اہمیت کا حامل ہے اور بہت بڑی بریک تھرو ہے، نجم سیٹھی



 



یہ تمام باتیں سراسر غلط ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ عمران خان اس وقت کسی بھی قسم کی پیشکش کردیں اسے قبول نہیں کیا جائے گا، اب ان کی دال نہیں گل رہی۔ اس لئے مسلم لیگ ق کو پی ٹی آئی چھوڑ کر اپنے فیوچر کیلئے ن لیگ کیساتھ بات کرنا پڑے گی، نجم سیٹھی



 



جو وزیراعظم عمران خان کو اقتدار میں لائے، اب انہوں نے ان پر بھی کھلم کھلا اٹیک شروع کر دیا ہے۔ انھیں گذشتہ چند مہینوں سے یہ اندازہ ہو چکا ہے کہ وہ اب جانے والے ہیں۔ انہوں نے اپنے دانت دکھانا شروع کر دیئے ہیں کہ اگر انھیں کسی نے ہاتھ لگایا تو میں کاٹوں گا، نجم سیٹھی



 



اسٹیبلشمنٹ کو کافی عرصے سے اپنی اس غلطی کا احساس ہو چکا ہے کہ جس انسان کو اپنے کندھوں پر بٹھا کر ہم اقتدار میں لے کر آئے، وہ اب ہمارے ساتھ ہی لڑائی جھگڑے کے موڈ میں ہے۔ اس سے اچھے تو پہلے تھے، جو تابعدار بھی تھے، نجم سیٹھی