Get Alerts

عثمان بزدار شراب لائسنس کیس: وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف دو سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار

عثمان بزدار شراب لائسنس کیس: وزیر اعلیٰ پنجاب کے خلاف دو سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ایک مشکل سے نکل کر دوسری مشکل میں پھنس جاتے ہیں۔ ابھی آٹا چینی بحران کی بازگشت ختم نہیں ہوئی کہ شراب لائسنس کے چکر میں پھنس چکے ہیں۔  اب اطلاعات ہیں کہ وزیر اعلیٰ کے خلاف دو سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں اور نیب سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے سینئر صحافی حامد میر نے ٹویٹ کرتے ہوئے خبر دی ہے۔ خبر کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف شراب کا لائسنس جاری کرنے کے کیس میں دو سرکاری افسران وعدہ معاف گواہ بننے پر تیار ،ایک کا تعلق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے ہے دوسرے کا تعلق وزیراعلیٰ کے سٹاف سے ہے دونوں کا نیب سے رابطہ ہو چکا ہے وزیراعلیٰ کے خلاف نئی شکائتیں بھی آ گئیں۔ 

https://twitter.com/HamidMirPAK/status/1293484146371768321

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ تک عثمان بزدار کی رخصتی کی خبریں عام تھیں اور وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے وزرا کے انٹرویوز کئے تھے جنہیں میڈیا وزیر اعلیٰ کی آسامی کے لئے ہونے والے انٹرویوز کے طور پر دیکھ رہا تھا۔