Get Alerts

مطیع اللہ جان اغوا کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی نے منسوخ کر دیا

مطیع اللہ جان اغوا کی تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس سپیکر قومی اسمبلی نے منسوخ کر دیا
مطیع اللہ جان اغواء کیس الجھتا ہی چلا جا رہا ہے۔ کیس کی تحقیقات کے لئے جاوید لطیف کی سربراہی میں اسمبلی کی پارلیمانی کمیٹی نے مطیع اللہ اور آئی جی اسلام آباد کو آج دو بجے طلب کیا تھا لیکن سپیکر اسمبلی اسد قیصر نے کمیٹی کا اجلاس منسوخ کردیا۔

https://twitter.com/Matiullahjan919/status/1293443737629188096

اس حوالے سے مطیع اللہ جان  نے ٹویٹ کی کہ سپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے دو بجے شیڈول اجلاس کو “اپنے” خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے منسوخ کردیا ہے جس میں مجھے اور آئی جی پولیس اسلام آباد کو طلب کیا گیا تھا۔ کمیٹی کے سربراہ ن لیگ کے ایم این اے جاوید لطیف ہیں.

ایک صارف نے لکھا کہ  اس عمل سے اغواء کاروں کا تعین باآسانی کیا جاسکتا ہے.