Get Alerts

سوشل میڈیا سے لیک ہو جانے والی نجی ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے کے لیے شاندار فیچر

یہ فیچر یا ٹول آپ سے آپ کی وہ فوٹو یا ویڈیو مانگے گا جو لیک ہو کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جا چکی ہے۔ اس کے بعد یہ ٹول لگ بھگ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تصویر یا ویڈیو کو تلاش کرکے اسے وہاں سے ہٹا دے گا۔

سوشل میڈیا سے لیک ہو جانے والی نجی ویڈیوز اور تصاویر ہٹانے کے لیے شاندار فیچر

فیس بک کی مالک کمپنی ’ میٹا‘ نے لوگوں کی لیک ہو جانے والی قابل اعتراض ویڈیوز اور تصاویر کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کے لیے ایک انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا۔ 

نیوز ویب سائٹ پروپاکستانی کے مطابق اس فیچر کا نام ’ سٹاپ این سی آئی آئی‘ ( Stop NCII)ہے۔ یہ لفظ ’ Stop non-consensual intimate image‘ کا مخفف ہے۔ 

یہ فیچر یا ٹول آپ سے آپ کی وہ فوٹو یا ویڈیو مانگے گا جو لیک ہو کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جا چکی ہے۔ اس کے علاوہ آپ سے چند سوالات پوچھے گا۔ یہ پوچھے گا کہ اس تصویر میں موجود شخص کون ہے، اس کی عمر کتنی ہے اور کیا اس تصویر یا ویڈیو میں برہنہ پن بھی ہے؟

اس کے بعد یہ ٹول لگ بھگ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تصویر یا ویڈیو کو تلاش کرکے اسے وہاں سے ہٹا دے گا۔ اس ٹول کے لیے میٹا کمپنی اپنی ذیلی سوشل میڈیا کمپنیوں فیس بک، تھریڈز اور انسٹاگرام کے علاوہ ٹک ٹاک، Reddit، اونلی فینز، بمبل وی دیگر کے ساتھ پارٹنرشپ کر رہی ہے۔