سوات میں مراد سعید کا مدمقابل قتل

سوات تحصیل کبل میں نامعلوم افراد نے پی ایم ایل نون کے سابق امیدوار قومی اسمبلی فیروز شاہ ایڈوکیٹ کو قتل کیا ہے، فائرنگ سے مقتول کا ڈرائیور بھی سخت زخمی ہوگیا ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق مسلم لیگ ن کے سابق امیدوار ایڈوکیٹ فیروز شاہ پر دمغار کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے زخمی کردیا جس کو ابتدائی طبی امداد کیلئے تشویشناک حالت میں سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں وہ جان کے بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق فیروز شاہ مغرب کی نماز پڑھ کر مسجد سے باہر نکلے کہ نشانہ بنائے گئے۔ فیروز شاہ گزشتہ جنرل الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء مراد سعید کے مقابلے میں این اے 4 سے مسلم لیگ ن کے امیدوار تھے۔