سابق سفارت کار اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف کے قریبی ساتھی طارق فاطمی کو وزیر اعظم شہباز شریف کا مشیر خاص برائے رابطہ کاری تعینات کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں کیبنٹ ڈویژن نے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق طارق فاطمی کا عہدہ وزیر مملکت کے مساوی ہوگا۔
یاد رہے کہ نواز شریف کے گزشتہ دور حکومت میں طارق فاطمی خارجہ امور کے مشیر کی ذمہ داریاں نبھاتے رہے ہیں۔