Get Alerts

نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دائر، کے پی تحریک انصاف کی دو وکٹیں گر گئیں، فوج کے تعلقات مثالی ہیں، عمران خان

نوازشریف کی تاحیات نااہلی کے خلاف درخواست دائر، کے پی تحریک انصاف کی دو وکٹیں گر گئیں، فوج کے تعلقات مثالی ہیں، عمران خان

62 ون ایف کے تحت نواز شریف کی نااہلی ختم کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے قانون سازی کی ضرورت ہے۔ یہ عدالت سے زیادہ پارلیمان کا اختیار ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سربراہ احسن بھون کی جانب سے جو پٹیشن دائر کی گئی ہے، اس میں نواز شریف کی واپسی کا ماحول بنانے کیلئے کافی مواد موجود ہے، مزمل سہروردی



 



ہم سب جانتے ہیں کہ وہ بہت محتاط اور محفوظ سیاسی کھیل کھیلنے والے سیاستدان ہیں۔ وہ ان معاملات میں ایڈونچر کے بالکل بھی قائل نہیں ہیں۔ اگر عوام کو شہباز شریف بولتا نظر آ رہا ہے تو سمجھ جائیں منظر نامہ بدل رہا ہے، مزمل سہروردی



 



نور عالم خان اس سے قبل بھی اپنی جماعت پی ٹی آئی کی پالیسیوں سے اختلاف کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے بلدیاتی انتخابات میں کھلم کھلا اپنے بہنوئی کی سپورٹ کی تھی جن کا تعلق جمعیت علمائے اسلام سے ہے، رفعت اللہ اورکزئی



 



خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں مولانا کی جماعت کی شاندار فتح کے بعد بہت سے ‘electables’ کا رخ اب ان کی جماعت کی طرف ہو سکتا ہے کیونکہ لوگوں کو ان کی ہوا چلتی ہوئی نظر آ رہی ہے، رفعت اللہ اورکزئی