ایران، انسانی حقوق کی وکیل کو 38 سال قید اور 138 کوڑوں کی سزا

ایران کی ایک عدالت نے ملک اور آیت اللہ حامنہ آئی پر تنقید کرنے اور جاسوسی کے الزامات پر انسانی حقوق کی وکیل نسرین ستودہ  کو 38 برس قید اور 138 کوڑے مارنے کی سزا سنائی ہے۔

ایرانی حکام نے نسرین ستودہ کو ملکی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دے رکھا تھا۔



انسانی حقوق کی تنظیموں نے انسانی حقوق کی سرگرم کارکن  کو سزا دیے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔

یاد رہے  کہ نسرین ستودہ  کو 2010ء اور 2013ء میں بھی ملکی سلامتی کے خلاف سازش اور پروپیگنڈا کرنے کے الزام میں قید کی سزا ہوئی تھی۔