Get Alerts

پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، عید اسپیشل ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں

پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی، عید اسپیشل ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کی دھجیاں اڑادی گئیں
ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر لاک ڈاؤن کے تحت سفری پابندیاں عائد ہیں اوربین الصوبائی ٹرانسپورٹ کے علاوہ انٹرا سٹی ٹرانسپورٹ پرمکمل پابندی ہے۔

ٹرانسپورٹ پرپابندی کے باعث ٹرینوں پررش بڑھ جانے کی وجہ سے کورونا ایس اوپیز کی دھجیاں آڑا دی گئی ہیں۔ سندھ حکومت کے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق کراچی سمیت سندھ کے تمام شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ پر ایک ہفتے کے لیے پابندی عائد ہے، صوبے میں شہروں کے اندر بھی بس، منی بس، کوچز اور دیگر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی ہے۔ اسی طرح پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں میں بھی ریلوے کے علاوہ تمام قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہے۔

بین الصوبائی ٹرانسپورٹ پر عائد ہونے والی پابندی کے بعد عید الفطرکا تہوار اپنے گھرمنانے کے لیے مختلف شہروں سے اندرون ملک مختلف علاقوں کا رخ کرنے والے مسافروں کی سہولت کے لیے ریلوے نے خصوصی ٹرینیں چلائی ہیں لیکن تمام عید اسپیشل ٹرینوں کے علاوہ دوسری ٹرینوں میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی عام ہوگئی ہے۔پاکستان ریلوے کی جانب سے ٹرینوں میں بکنگ ایس اوپیز کے تحت کی گئی ہے لیکن اپنی منزل مقصود پرپہنچنے کی وجہ سے ٹرینیں لوگوں سے کھچا کھچ بھری ہوئی ہیں، اورمسافرٹرینوں کے فرش کے علاوہ دروازوں میں نیچے بیٹھ کرسفرکررہے ہیں جبکہ بہت سے مسافروں نے ماسک بھی نہیں پہنے۔

لاہور پلیٹ فارم میں داخل ہونے سے قبل لگا سینی ٹائئزر گیٹ کا سپرے سسٹم بند ہونے سے شہری سینی ٹائز ہوئے غیر پلیٹ فارم میں داخل ہو رہے ہیں۔ عید سپیشل ٹرینوں میں کرونا کے باعث مسافرروں کے غیر معمولی رش محکمہ ریلوے کے ان ٹرینوں پر کئے گئے فیول ایڈجسمنٹ کے اخراجات پورے نہیں ہورہے۔ دوسری جانب شہریوں نے ماسک تو پہن رکھے ہیں مگر سماجی فاصلے کا خیال بالکل نہیں رکھا جارہا ۔