Get Alerts

'تادم مرگ عمران خان کے وفادار رہیں گے' چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزبونی میں پی ٹی آئی کارکنان کی ریلی اور جلسہ

'تادم مرگ عمران خان کے وفادار رہیں گے' چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرزبونی میں پی ٹی آئی کارکنان کی ریلی اور جلسہ
پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز بونی میں عمران خان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر ایک ریلی نکالی۔ کارکنان نے عمران خان کے ساتھ بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے ان کے ساتھ ہر میدان میں شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا عزم کیا۔
ضلع اپر چترال بونی میں پاکستان تحریک انصاف کے سینکڑوں کارکنوں نے ایک ریلی نکالی جس میں کثیر تعداد میں کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی بعد میں ایک بہت بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی۔ اس ریلی کی قیادت سابقہ صدر عبد الطیف، تحصیل مستوج کے ناظم سردار حکیم اور تحصیل تورکہو مولکہو کے ناظم جمشید میر کررہے تھے۔ یہ ریلی بمباغ سے شروع ہوکر بونی بازار سے گزرتے ہوئے ایک مقامی ہوٹل میں بہت بڑے جلسے میں تبدیل ہوئی۔
جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر قاتلانہ حملے کی بھر پور مذمت کی اور ان کے ساتھ مکمل طور پر یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ محالفین جتنا بھی منفی حربے استعمال کرے ہم ایک بار پھر عمران خان کو منتحب کرکے وزیرا عظم بنادیں گے۔
انہوں نے اس موقع پر نعرہ بازی بھی کی اور عمران خان کے حق میں اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ جلسہ میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین کارکنوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔ جلسہ سے سابق صدر عبد الطیف، فضل الرحمان، معراج خان، علاو الدین عرفی، سردار حکیم، جمشید میر، ثریا بی بی، شیر عزیز بیگ، رحمت غازی اور دیگر نے خطاب کیا۔
ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے خواتین و حضرات نے اس بات کا مصمم ارادہ کیا کہ وہ ہر میدان میں اپنے کپتان عمران خان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ اور ان کے لئے ہر قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ جلسہ کے احتتام پر تمام شرکاء سے حلف بھی لیا گیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ تادم مرگ وفادار رہیں گے۔ یہ جلسہ بعد میں پر امن طور پر منشتر ہوگیا۔