Get Alerts

کیا جی ایم سید غدار تھے؟

کیا جی ایم سید غدار تھے؟
مرتضی شاہ سید نے، جنھیں سیاسی حلقوں میں جی ایم سید کے نام سے جانا جاتا ہے17 جنوری1904 ء کو ضلع دادو کے شہر سن میں جنم لیا۔
جی ایم سید کا سیاسی سفر تحریک خلافت سے شروع ہوا بعد میں انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کی، 1938 میں کانگریس چھوڑی اور مسلم لیگ کا حصہ بن گئے، پاکستان بننے کے بعد مسلسل سندھ کی لڑائی لڑتے لڑتے 1995 میں انکا انتقال ہوا، تو سامنے یہ آیا کہ گزشتہ ایک صدی کے دوران سب سے زیاد عرصہ سیاسی قید کاٹنے والے لیڈر تھے یہاں تک کہ جنوبی افریقہ کی سیاہ فام تحریک کے عظیم رہنما نیلسن منڈیلا سے بھی کوئی 6 مہینے زیاد جیل کاٹ رکھی تھی۔