یوم شہادت حضرت علیؓ، آئی جی پنجاب کی بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش

یوم شہادت حضرت علیؓ، آئی جی پنجاب کی بہترین سکیورٹی انتظامات پر پولیس فورس کو شاباش
ملک بھر میں یوم شہادت حضرت علیؓ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر آئی جی پنجاب  نے پولیس فورس کی خدمات کوسراہا۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور  نے 21 رمضان المبارک یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر صوبہ بھر میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے پر پولیس فورس کو شاباش دی. آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ایک ہزار سے جلوسوں اورمجالس کے سکیورٹی فرائض 30 ہزار فورس  نے 30 گھنٹوں تک لگاتار سر انجام دی۔ پولیس ٹیموں نے امن وامان کی فضا برقرار رکھتے ہوئے شرپسند عناصر کے عزائم کو خاک میں ملادیا۔

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پی ایس ایل کی طرز پر نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز کیلئے کھلاڑیوں اور شائقین کی سکیورٹی کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔ پنجاب پولیس کے فول پروف سکیورٹی انتظامات پاکستان کے تشخص اور معیشت کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔

آئی جی پنجاب نے مزید کہا کہ رمضان کے آخری عشرے میں صوبے کی 64 ہزار مساجد و امام بارگاہوں کی سکیورٹی کے بھرپور انتظامات کئے جائیں۔ نماز تراویح، فجر اور جمعہ کے روز بطور خاص الرٹ ہوکر ڈیوٹی سرانجام دیں اور پٹرولنگ ٹیموں میں اضافہ کیا جائے۔ عید بازاروں، اہم مارکیٹوں اور بینکوں کی سکیورٹی پر اضافی ٹیموں کو سکیورٹی اور پٹرولنگ کیلئے تعینات کئے جائیں۔

آئی جی پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ شاہرات، بازاروں اور حساس مقامات کے بھرپور سکیورٹی انتظامات کیلئے شہریوں کو مکمل محفوظ ماحول فراہم کیا جائے۔ پنجاب پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال اور بہترین ڈیوٹی سے امن و امان کی فضا کو یقینی بنانا ہے۔

حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔