Get Alerts

وزیراعظم کی اسامہ ستی کے لواحقین کو بنی گالہ بلا کر اظہار تعزیت

وزیراعظم کی اسامہ ستی کے لواحقین کو بنی گالہ بلا کر اظہار تعزیت
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں سیکیورٹی اہلکاروں کے ہاتھوں قتل ہونے والے نوجوان اسامہ ستی کے والدین کو بنی گالہ بلا کر ان سے اظہار تعزیت کیا۔

ملاقات میں اسامہ ستی کے والد اور قریبی رشتہ دار موجود تھے۔ وزیراعظم نے واقعے پر شدید افسوس کا اظہار کیا اور کیس کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا انہیں بے قصور نوجوان کی ہلاکت پر شہید افسوس ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث تمام افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان مچھ واقعے میں شہید ہونے والے ورثا کے دھرنے میں بھی نہیں پہنچے۔ انہوں نے کہا تھا کہ میتیوں کو دفنا دیں پھر ہی کوئٹہ آؤں گا۔ علاوہ ازیں تدفین کے بعد وزیراعظم کوئٹہ پہنچے اور انہوں نے لواحقین کو بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلا کر ان سے اظہار تعزیت کا۔