Get Alerts

سلیکٹڈ عمران 'خواہ مخواہ' اچھل رہا ہے، اسکا کردار 'خواہ مخواہ' کا ہے : مریم نواز

سلیکٹڈ عمران 'خواہ مخواہ' اچھل رہا ہے، اسکا کردار 'خواہ مخواہ' کا ہے : مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سلیکٹڈ عمران خان 'خواہ مخواہ' اچھل رہا ہے، ان کا کردار 'خواہ مخواہ' کا ہے اور اس کو کوئی نہیں پوچھتا۔


سوات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ کراچی میں میرے کمرے کا دروازہ توڑاگیا، کیپٹن (ر) صفدر کو گرفتار اور آئی جی سندھ کو اغواء کیا گیا تو عمران خان کو کو پتا ہی نہیں تھا کہ ملک میں کیا ہورہا ہے کیونکہ اسے کسی نے بتانے کے لائق بھی نہیں سمجھا، وزیراعظم آرام سے اپنے بنی گالہ کے گھر میں سو رہےتھے۔


انہوں نے کہا کہ اگراتنی ذلت اس دن مجھے اٹھانی پڑتی تواستعفیٰ ان کے منہ پر مار دیتی۔ نکا کہنا تھا کہ پاکستان کے مسائل اور ساری بیماریوں کا ایک ہی علاج ہے وہ یہ کہ عمران خان اور اس کی جعلی حکومت کو گھر بھیجو، ملک میں صاف شفاف نئے انتخابات کرائے جائیں اور عوام کے حقیقی نمائندوں کو ان کا اختیار واپس کیا جائے۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ سلیکٹڈ عمران خان 'خواہ مخواہ' اچھل رہا ہے، اس کا کردار 'خواہ مخواہ' کا ہے کیا ہورہا ہے کیا کرنا ہے اس سے کوئی نہیں پوچھتا۔


پشاوربی آرٹی کے حوالے سے مریم نے کہا کہ وہ کہتے تھے 8 ارب میں میٹروبس بناؤں گا، 126 ارب لگ گئے، منصوبہ مکمل نہیں ہوا۔ انہوں نے شرکاء سے سوال کیا کہ  کیا بی آرٹی بس چل رہی ہے؟ کوئی نئی بس میں آگ تو نہیں لگی؟ اس نے ایسی بس چلائی جو اس کی طرح بہت ہی بےبس ہے، وہ بس اس جعلی حکومت کی طرح چلنے سے عاری ہے۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھاکہ ، وہ کون تھاجوکہتاتھا 200 ارب آئی ایم ایف کے منہ پر ماریں گے، آج روزآئی ایم ایف ان کے منہ پرتھپڑ لگارہی ہے۔