وسیم اکرم خطرناک ترین فاسٹ باؤلر تھا: برائن لارا کا اعتراف

وسیم اکرم خطرناک ترین فاسٹ باؤلر تھا: برائن لارا کا اعتراف
ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان برائن لارا نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے 17 سالہ کیرئیر میں وسیم اکرم جیسا تیز ترین اور خطرناک باؤلر نہیں دیکھا۔

ٹرنیڈیڈ سے تعلق رکھنے والے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے لارا بلا شبہ موجودہ تاریخ کے بہترین اور اسٹائلش بلے بازوں میں سے ایک ہیں۔

ان کا شمار تاریخ کے چار ایسے بلے بازوں میں ہوتا ہے جنہوں نے ٹیسٹ میچوں میں دو مرتبہ ٹرپل سینچری سکور کی۔

ان کے علاوہ ڈان بریڈ مین، وریندر سہواگ اور کرس گیل بھی یہ کارنامہ سر انجام دے چکے ہیں۔

لارا کی جانب سے 2003، انٹیگا میں انگلینڈ کے خلاف 400 رنز ناٹ آؤٹ اب تک ٹیسٹ اننگز میں سب سے بڑا انفرادی سکور ہے۔

برائن لارا نے کہا ' وسیم اکرم بہت تیز اور خطرناک باؤلر تھے۔ وہ اوور اور راؤنڈ وکٹ سے گیندیں کرتےتھے۔ ریورس کے ماسٹر وسیم دونوں طرف گیند سوئنگ کرنے میں مہارت رکھتے تھے'۔

لارا نے مزید بتایا کہ وسیم کی باؤنسرز بہت تیز اور کبھی سلو بھی ہوتی تھیں۔ وہ بہت جارحانہ اور مقابلہ کرنے والے باؤلرز میں سے تھے۔

لیجنڈ بلے باز نے اعتراف کیا کہ وسیم بہت غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل انسان ہیں۔ ان  کی باؤلنگ ہمیشہ ہی غیر متوقع رہی اور اسی وجہ سے وہ کبھی بھی آرام سے بیٹنگ نہیں کر سکے۔

لیجنڈری آسٹریلوی لیگ اسپنر شین وارن مرحوم کے بارے میں برائن لارا کا کہنا تھا کہ وہ بہترین اور ورسٹائل باؤلر تھے۔ شین وارن ان تیز گیند بازوں میں سے ایک تھے جنہوں نے  سرد دنوں میں انگلینڈ کے لارڈز اسٹیڈیم میں یا ایم سی جی آسٹریلیا یا کیریبین میں شدید گرم دنوں میں  شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ کچھ پچوں پر جہاں بیٹنگ ہوتی ہے وہاں باؤلنگ سے کہیں زیادہ آسان ہوتی ہے۔ انہوں نے غیر معمولی کارکردگی دکھائی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یقینی طور پر وہ ان بہترین باؤلرز میں سے تھے میں نے جن کے مقابل بیٹنگ کی۔ ذہنی طور پر وہ سب سے زیادہ مضبوط تھے۔

برائن لارا نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ کوچ متھیا مرلی دھرن  کے خلاف میں نے کافی رنز بنائے تاہم ان کی باؤلنگ سے مجھے کافی مشکل پیش آتی تھی۔ وہ بہت مشکل اسپنر تھا۔

سابق آسٹریلوی فاسٹ بولرگلین مک گرا کرکٹ کی تاریخ میں وہ واحد بالر ہیں جنہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنے کیریئر کی آخری گیند پر وکٹ حاصل کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ ان کے بارے میں برائن لارا  کا کہنا تھا کہ وہ ایک جارحانہ اور سخت باؤلر تھا۔ اس کی وکٹ لینے والی باؤلنگ آپ پر پریشر ڈالتی اورمایوس کر دیتی تھی۔

برائن لارا  نے کہا کہ سابق ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کرٹلی ایمبروز بہت ہی خاص صلاحیتوں کا حامل ہے۔

انگلش کرکٹر جیمز اینڈرسن میں بہترین فاسٹ باؤلر ہونے کی خصوصیات بہت کم عمر سے ہی نمایاں تھیں۔ جیسا کہ ہم دیکھ ہیں سکتے ہیں اس نے اپنے کیریئر میں بہت اعزاز حاصل کئے ہیں۔

اس کے علاوہ برائن لارا نے دیگر تیز اور بہترین باؤلرز کے بارے میں بھی گفتگو کی جن میں

کرکٹ کی دنیا میں بے شمار فاسٹ باؤلرز موجود ہیں۔ وہ تیز گیند بازوں کی خاص نسل ہیں جن میں مکھایا نتینی، کورٹنی والش، شان پولاک، شعیب اختر، وقار یونس، رکی پونٹنگ اور سچن ٹنڈولکرکے نام آتے ہیں۔