نگران سیٹ اپ کے لیے تین نام پرویز الہیٰ کی طرف سے اور تین نام حمزہ شہباز کی طرف سے آئیں گے، ان 6 ناموں پہ اتفاق نہ ہوا تو پھر یہ 6 نام الیکشن کمیشن میں چلے جایئں گے، مزمل سہروردی
اگلے ہفتے کے آخر تک خیبر پختونخوا اسمبلی تحلیل ہو سکتی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ وہ عمران خان کے اشارے کے منتظر ہیں اور وہ پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے کا انتظار کر رہے ہیں، رفعت اللہ اورکزئی
آئینی اور قانونی وجوہات کی بنیاد پر نگران حکومتیں اکتوبر تک جا سکتی ہیں اور مردم شماری بھی اکتوبر تک مکمل نہیں ہو سکتی۔ 2017 کی مردم شماری پر آئینی طور پر الیکشن نہیں ہو سکتے، یہ مشترکہ مفادات کونسل میں عمران خان کی سربراہی میں طے ہوا تھا، مرتضی سولنگی
ایم کیو ایم شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ نہ بھی دے تو شہباز شریف محفوظ ہیں۔ ایم کیو ایم کے 6 اراکین نکال کے بھی 170 ہیں۔ ویسے میرا خیال ہے ایم کیو ایم اس سطح پر جائے گی ہی نہیں کہ وہ اعتماد کاووٹ نہیں ڈالیں گے، مزمل سہروردی