موٹر وے گینگ ریپ کے مجرموں کو چوک میں لٹکانا چاہیئے: وزیر اعظم عمران خان

موٹر وے گینگ ریپ کے مجرموں کو چوک میں لٹکانا چاہیئے: وزیر اعظم عمران خان
موٹروے گینگ ریپ کے واقعے نے پوری قوم کو جنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ اور ساتھ ہی ریپ کے ملزمان کی سزا پر بھی شدید بحث کو جنم دیا ہے۔ اس بحث میں عوام  دو کیمپس میں بٹ چکے ہیں۔ ایک وہ جو چاہتے ہیں کہ ریپ جیسے گھناؤنے جرم میں مجرموں کو سر عام چوک میں پھانسی دی جائے دوسی طرف کا کیمپ اس کے مخالف ہے اور اسکا کہنا ہے کہ یہ اس مسئلے کا حل نہیں ہے ریپ سےنمٹنے کے طریقے اور ہیں۔ اس طرح کی سزاؤں سے معاشرہ صرف مزید متشدد ہوگا۔

تاہم اب وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھی اس معاملے پر اظہار رائے کیا ہے۔ اور ان کا ہنا ہے کہ وہ بھی چاہتے ہیں کہ موٹر وے  ریپ کے مجرموں کو چوک میں ٹانگا جائے۔

یہ انکشاف اینکر ڈاکٹر معید پیرزادہ نے کیا ہے۔ جنہوں نے وزیر اعظم کا انٹرویو کیا ہے جسے آج رات آٹھ بجے نشر کیا جائے گا۔ معید پیرزادہ نے اپنی ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم کا یہ موقف سامنے لائے ہیں اور کہا ہے کہ انکے انٹرویو میں مزید دھماکے دار انکشافات ہوں گے۔

https://twitter.com/MoeedNj/status/1305458354379280385