اسٹیبلشمنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نواز شریف، الیکشن کمیشن فواد اور سواتی کو نوٹس جاری کرے گا

اسٹیبلشمنٹ سے کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، نواز شریف، الیکشن کمیشن فواد اور سواتی کو نوٹس جاری کرے گا

جب روس افغانستان سے نکلا تھا تو اس وقت وہ گرتی ہوئی ایمپائر تھی پاکستانی یوٹیوبر جو مرضی کہیں کہ امریکہ نے گھٹنے ٹیک دیے ہیں اس کے دن گنے جاچکے ہیں،ابھی ایسے کوئی آثار نہیں امریکی معیشت نمبرون ہے حجم کے اعتبار سے اور کافی دنیا پر انکا کنٹرول ہے، رضا رومی



 



نوازشریف جو بات لندن میں کررہے ہیں وہ اپنی جگہ مگر کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں کہیں بھی مریم نواز نے حصہ نہیں لیا ایک ٹویٹ تک نہیں تھی کی، یہ والا الیکشن ن لیگ کے کام کو عزت دو کے نعرے پر لڑا ہے۔ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ کم اور کام کو عزت دو کا نعرہ زیادہ لگا ہے، مزمل سہروردی



 



یہ جو پھدک رہے ہیں ایک صفحے کے بیانیے پر کہ وہ ہمارے ساتھ ہیں ہم ہر چیز کو گرا دینگے لیکن ہر گزرتے دن کیساتھ یہ ایک صفحے والوں کیلئے مشکلات میں اضافہ کررہےہیں۔ جب یہ اثاثہ بوجھ بن گیا تو انہیں پتہ نہیں چلے گا کہ کہاں سے آئے تھے اور کدھر چلے گئے، مرتضی سولنگی



 



آپ ہواؤں کا رخ دیکھیں کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج آپ کے سامنے ہیں، کابینہ کے خصوصی اجلاس میں ان نتائج پر بات ہوئی، میڈیا اور عدلیہ کیساتھ لڑائی ہے۔ اب الیکشن کمیشن کیساتھ بھی لڑائی کریں گے تو جب بہت سارے محاذ کھل جائیں تو آپ کا زوال شروع ہوجاتا ہے، نادیہ نقی