Get Alerts

مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کا خواب علامہ اقبال سے پہلے لالہ لاجپت رائے دے چکے تھے؟

مسلمانوں کی علیحدہ ریاست کا خواب علامہ اقبال سے پہلے لالہ لاجپت رائے دے چکے تھے؟
سینیئر صحافی سجاد اظہر نے اپنے دی انڈیپنڈینٹ اردو کے لئے لکھے گئے کالم میں کہتے ہیں کہ پاکستان کا تصور علامہ اقبال سے پہلے کانگریس کے رہنما لالہ لاجپت رائے نے دیا تھا۔

انہوں نے لکھا کہ پاکستان کی سیاسی تاریخ‘ از زاہد چوہدری میں درج ہے کہ ’لالہ لاج پت رائے نے 1924 میں لاہور کے ایک اخبار ’ٹربیون‘ میں ایک مضمون لکھا تھا جس میں پہلی مرتبہ برصغیر کی فرقہ وارانہ بنیادوں پر تقسیم کا منصوبہ پیش کیا گیا تھا، جس کے مطابق مسلمانوں کی چار ریاستیں ہوں گی، صوبہ سرحد، مغربی پنجاب، سندھ اور مشرقی بنگال۔