ریپ اور اس کے قانونی، نفسیاتی اور سماجی پہلو پر گفتگو۔

ریپ اور اس کے قانونی، نفسیاتی اور سماجی پہلو پر گفتگو۔
یہ بھی ریپ کلچر کا حصہ ہے کہ آپ کسی عورت کو دو ٹکے کی عورت کہہ کر پکاریں اور کہیں کہ تمہارے جسم پر تھوکنے کو دل نہیں چاہتا۔ اسکا مطلب ہے کہ اپ اس کی رائے کا احترام کرینگے جسکا جسم دیکھنے کو اپکا دل چاہے گا، ماروی سرمد

بالی ووڈ کو آپ فحاشی کیساتھ کیسے جوڑ سکتے ہیں بالی ووڈ سے زیادہ فخش فلمیں پورنوگرافک کی ہوتی ہیں پاکستان میں پورن دیکھنے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، ماروی سرمد

ہمارے عدالتی نظام میں اصلاحات کی ضرورت ہے صرف 3 سے 5 فیصد ریپ کیسز کے مجرموں کو سزا ہوتی ہے۔
عورتوں پر ہونے والے تشدد کے واقعات میں پولیس نے لیکر کر ججوں تک خواتین پر صلح صفائی کیلئے دباؤ ڈالا جاتا ہے، بینظیر جتوئی

لاہور واقعہ کے بعد خواتین کی نفسیات پر گہرا اس پڑا ہے اب ہم خود کو غیر محفوظ محسوس کررہی ہیں، اکیلے موٹروے پر ڈرائیو کرنا کہیں جانا اب دشوار محسوس ہوتا ہے۔ اب لگتاہے کہ ریاست بھی ہمارے تحفظ کیلئے ساتھ نہیں کھڑی، آشابیدار

شہبار شریف ریپ واقعہ پر بات کرتے موٹروے پر نکل گئے اسد عمر, سی سی پی او اس کو اسطرح لئے رہے ہیں کہ اگر ریپ ہوگیا تو کیاہے
ایسے واقعات پر بات ہوتی ہے تو اسکا رخ موڑ دیا جاتا ہے شریں مزاری نے بھی سپیکر کو تقریر کہ دوران کہا کہ آپ ہنسیں مت، فوزیہ یزدانین

شریں مزاری کا اسمبلی کے فلور پر لاہور واقعے کے پر غصے کا اظہار کرنا ہمارے لئے حوصلہ افزا ہے۔ شریں مزاری ان تمام عورتوں کی آواز بنی ہیں جو اپنے آئینی حقوق کیلئے آواز بلند کررہی ہیں، عاشہ سروری