چترال میں چوتھی بین الاقوامی ہندوکش کلچرل کانفرنس شروع

چترال میں چوتھی بین الاقوامی ہندوکش کلچرل کانفرنس شروع
چترال (گل حماد فاروقی) چترال میں چوتھی تین روزہ بین الاقوامی ہندوکش کلچرل کانفرنس کا آغاز ہو گیا ہے جس میں 200 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔

کانفرنس میں مختلف موضوعات پر 96 مقالے پیش کئے جائیں گے جنہیں لندن کی کیمبرج یونیورسٹی شائع کرے گی۔ ان مقالہ جات کے موضوعات میں مختلف زبانیں، ثقافت، سیاحت، آثار قدیمہ، جغرافیہ، روایتی کھیل، ناپید ہو جانے والے رسم و رواج اور دیگر موضوعات شامل ہوں گے۔ کانفرنس میں 7 یورپی ملکوں سے بھی پی ایچ ڈی سکالرز حصہ لے رہے ہیں۔

اس بین الاقوامی کانفرنس میں ہندوکش ریجن میں رہنے والی محتلف اقوام کی زبانوں، ثقافتی اقدار اور ختم ہونے والے روایتی کھیلوں کے تحفظ کیلئے بھی سفارشات پیش کی جائے گی۔

یہ بین الاقوامی کانفرنس چترال کے شعرا اور ادیبوں کی تنظیم 'انجمن ترقی کھوار' کی جانب سے منعقد کی جا رہی ہے۔