تحریک انصاف کی حکومت لاک ڈاون کے حوالے سے قوم کو اعتماد میں لینے اور وفاق کی تمام اکائیوں کو ایک ساتھ لے کرچلنے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ وفاقی وزرا کام کرنے کی بجائے سندھ حکومت کو نشانے پر رکھ لیا ہے اور اس میں پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا سیل بھی پیش پیش ہے۔ وزیراعظم ہر وقت غریبوں کے نام کی مالا جپتے نظر آتے ہیں مگر پالیساں سرمایہ داروں کیلئے بنائی جارہی ہیں ابھی لاک ڈاون میں نرمی بھی بڑے سرمایہ داروں کے دباو میں کی گئی ہے۔