Get Alerts

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئی سہولت کا اعلان

ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ صارف انٹرفیس کو بہتر بنانے کیلئے ویب صارفین کیلئے جلد ہی ایک نئی سہولت متعارف کروانے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ کا صارفین کیلئے نئی سہولت کا اعلان

میٹا کی زیرملکیت مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گزشتہ چند ہفتوں سے  متعدد نئے فیچرز متعارف کر رہا ہے جو صارفین کے لیے بے حد کارگر ثابت ہورہے ہیں۔  ایسے میں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نئی سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔
واٹس ایپ انتظامیہ گزشتہ سال سے اپنے ویب صارفین کیلئے سائیڈبار اور ڈارک موڈ کے ساتھ ایک نئے انٹر فیس پر کام جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس حوالے سے ٹیکنالوجی کمپنی ’میٹا‘ کی انسٹنٹ میسجنگ ایپ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ وہ صارف انٹرفیس کو بہتر بنانے کیلئے ویب صارفین کیلئے جلد ہی ایک نیا سائیڈ بار متعارف کروائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نئے سائیڈ بار میں بہتر نیوی گیشن اور اہم سیکشنز تک رسائی فراہم کی گئی ہے۔ یہ انٹرفیس فی الحال بیٹا ٹیسٹرز کیلئے دستیاب ہے جو ویب کلائنٹ کے آفیشل بیٹا پروگرام میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کے لیے نیا دور کا وٹس ایپ چینل جائن کریں

نئے سائیڈ بار فیچر کے ساتھ اب آپ واٹس ایپ ویب پر براؤزنگ کے بہتر تجربے سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں جس میں ضروری حصوں تک فوری رسائی حاصل ہے۔
ڈبلیو اے بیٹا انفو کے مطابق اس انٹرفیس کو نیوی گیشن کو بڑھانے اور صارفین کو واٹس ایپ ویب کے مختلف حصوں کے ذریعے نقل و حرکت کا ایک واضح اور منظم طریقہ فراہم کرنے کیلئے ڈیزائن کیا گیا تھا۔
دوبارہ ڈیزائن کردہ سائیڈ بار صارفین کو آسانی سے بات چیت کے درمیان سوئچ کرنے، سٹیٹس اپ ڈیٹس چیک کرنے اور صرف ایک کلک کے ساتھ آرکائیو پیغامات تک رسائی حاصل کرنے کی سہولت دیتا ہے۔
نئے سائیڈ بار کا سکرین شاٹ بیٹا ٹیسٹرز کو واٹس ایپ ویب کے مختلف حصوں بشمول چیٹس، سٹیٹس، چینلز، کمیونٹیز، آرکائیو اور سٹارڈ میسجز کے ذریعے آسانی سے نیویگیٹ کرنے کی سہولت دیتا ہے۔