Get Alerts

معروف بھارتی گلوکاربپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

معروف بھارتی گلوکاربپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
بھارت کے معروف گلوکار،موسیقاربپی لہری 69 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔لوگ ابھی لتا منگیشکرکی موت کے غم سے باہر نہیں آئے تھے کہ بپی لہری کے انتقال کی خبر آگئی۔بپی لہری کے اچانک انتقال سے بھارتی میوزک انڈسٹری میں سوگ کا سماں ہے۔

ممبئی کےکریٹی کیئر ہسپتال کےڈائریکٹر ڈاکٹر نے بھارتی میڈیا کو اطلاع دی، ڈاکٹر دیپک نامجوشی نے بتایا کہ بپی لہری ایک ماہ تک ہسپتال میں داخل رہے جس کے بعد انہیں پیر کے روز ڈسچارج کردیا گیا،لیکن منگل کو ان کی طبیعت اچانک بگڑ گئی،اہل خانہ نے ڈاکٹر کوگھر بلانے کی کال کی،بعد ازاں انہیں ہسپتال لایا گیا، انہیں صحت کے کئی مسائل درپیش تھے،ان کا انتقال گزشتہ رات نیند کی کمی (آبزیکٹیو سلیپ ایپنیا) کی وجہ سے ہوا۔

بپی لہری 27 نومبر 1952 کو جلپائی گوڑی، مغربی بنگال میں پیدا ہوئے، ان کا تعلق بنگالی برہمن خاندان سے تھا،1980 اور1990 کی دہائی میں اپنی موسیقی اور کانوں کے ذریعے لوگوں کے دلوں کو چھونے اور راج کرنوالے بپی لہری نےڈسکو ڈانسر، شرابی،اورنمک حلال جیسی بے شمار سپر ہٹ فلموں کیلئے گایااور موسیقی دی۔

موسیقی کے میدان میں زبردست کامیابی حاصل کرنے کے بعد لہری نے سیاست میں بھی قدم رکھا۔ حالانکہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہوا۔ انہوں نے 2014 میں بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ انہیں 2014 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے مغربی بنگال کے شری رام پور (لوک سبھا حلقہ) سے پارٹی کا امیدوار قرار دیا گیا تھا لیکن انہیں شکست ہوئی تھی۔

بپی لہری کی خاص بات یہ ہے کہ انہوں نے نہ صرف ہندی بلکہ بنگالی، تامل، تلگو اور کنڑ زبانوں میں بھی گانے گائے۔ آج بپی کے جانے سے میوزک انڈسٹری خالی ہو گئی ہے۔ ڈسکو ڈانسر، نمک حلال، ہمت والا اور شرابی جیسی فلموں میں گانے کے علاوہ بپی دا کو 'ارے پیار کر لے' اور 'اوہ لا لا' جیسے گانوں کے لیے بھی جاناجاتاہے۔

ان کی آخری رسومات کل ادا کی جائیں گی۔