Get Alerts

’میرے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لئے نیا پلان تیار ہے‘: بیگم قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ جمع کروا دیا

’میرے شوہر کو راستے سے ہٹانے کے لئے نیا پلان تیار ہے‘: بیگم قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ جمع کروا دیا
بیگم قاضی فائز عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں 14 جولائی 2020 کو ایک حلف نامہ جمع کروایا ہے جس میں انہوں نے آغا افتخارالدین نامی مولوی کی جانب سے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو قتل کی دھمکیاں دینے کے حوالے سے چند انتہائی اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
انہوں نے اس کیس پر اب تک ہونے والی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور یہ چبھتے ہوئے سوالات سپریم کورٹ کے سامنے منہ پھاڑے کھڑے ہیں۔