Get Alerts

چینی حکومت کے حکم کی تعمیل، ایپل نے قرآن مجید کی ایپ ہٹا دی

چینی حکومت کے حکم کی تعمیل، ایپل نے قرآن مجید کی ایپ ہٹا دی
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے چینی حکام کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے قران مجید کی ایپ کو ڈیلیٹ کر دیا ہے۔

دنیا بھر میں ایپل کے ایپ سٹور کو مانیٹر کرنے والی ویب سائٹ '' ایپل سنسرشپ'' نے اس خبر کو رپورٹ کیا ہے۔ یہ واضح نہیں ہے کہ ایپل نے چین میں کن قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ایپل حکام کا کہنا ہے کہ بعض اوقات پچیدہ مسائل سامنے آ جاتے ہیں جن پر ہم اتفاق نہیں کرتے۔ تاہم ہماری ہیومن رائٹس پالیسی کے تحت کمپنی تمام ممالک کے مقامی قوانین پر عمل کرنے کی پابند ہے۔ ادھر چینی حکومت کی جانب سے اس اقدام پر کوئی ردعمل نہیں دیا گیا ہے۔

قرآن مجید ایپ ایپ بنانے والی کمپنی پی ڈی ایم ایس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایپل نے غیر قانونی مواد کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے ایپ سٹور سے ہٹایا ہے۔ ہم اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے چین کی سائبر سپیس انتظامیہ سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ چین میں اسلام کو ایک مذہب کے طور پر تسلیم کیا جاتا ہے لیکن کمیونسٹ حکومت پر اویغر مسلمانوں کی نسل کشی کے الزامات لگتے رہے ہیں۔

اس سے قبل آلِیو ٹرِیس بائبل ایپ کو بھی رواں ہفتے چین میں بند کر دیا گیا تھا جبکہ مائیکروسافٹ نے اعلان کیا تھا کہ وہ چین میں اپنا نیٹ ورک ’لِنکڈاِن‘ بند کر رہا ہے کیونکہ چینی قواعد وضوابط پر عمل کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔