چیف ٹریفک آفیسر لاہور (سی ٹی او) کیپٹن (ر) مستنصر فیروز پردیسیوں سے اوور چارجنگ کرنے والوں اور گاڑیوں میں مقررہ تعداد سے زائد سوایاں بٹھانے والوں کےخلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
سی ٹی او لاہور مستنصر فیروز کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو مختص کردہ کرایہ لینے کا پابند کیا جائے گا۔ ڈرائیورز اور مالکان کو گاڑی میں کرایہ نامہ نصب کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔
خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ اوورچارجنگ اور اوورلوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کو تھانوں میں بند کروایا جائے گا۔ لاری اڈا، بابوصابو، نیازی چوک، ٹھوکر نیاز بیگ، شاہدرہ چوک، بیگم کوٹ چوک، گجومتہ سمیت 10 مقامات پر اوورچارجنگ اور اوور لوڈنگ کےخلاف ٹیمیں تعینات ہوں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹرز کو لالچ کی خاطر انسانی جانوں سے کھیلنے اور پردیسوں کی خون پسینے کی کمائی پر ہرگز شب خون مارنے نہیں دیا جائے گا۔شہری شکایت کےلئے پولیس ہیلپ لائن 15 پر فوری رابطہ کر سکتے ہیں۔ پردیسوں کی باآسانی واپسی کےلئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔
حسن نقوی تحقیقاتی صحافی کے طور پر متعدد بین الاقوامی اور قومی ذرائع ابلاغ کے اداروں سے وابستہ رہے ہیں۔ سیاست، دہشت گردی، شدت پسندی، عسکریت پسند گروہ اور سکیورٹی معاملات ان کے خصوصی موضوعات ہیں۔ آج کل بطور پولیٹیکل رپورٹر ایک بڑے نجی میڈیا گروپ کے ساتھ منسلک ہیں۔