ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ایک ویڈیو میں بیگ سے شراب کی بوتلیں نکالتی دکھائی دے رہی ہیں۔
اب ایک پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا ہے ان بوتلوں میں شراب نہیں بلکہ شہد تھا جو مجھے سندھ کی حکمران جماعت پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے تحفے میں دیا تھا۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ شرجیل میمن کی شہد کی فیکٹری ہے، اس لئے انہوں نے تھوڑا سا شہد مجھے بھی تحفے میں دے دیا۔
وزیر داخلہ شیخ رشید کو تنگ کرنے کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ وہ بلاول بھٹو کو تنگ کرنا بند کر دیں تو میں بھی انھیں تنگ نہیں کروں گئی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جب میں شیخ رشید کے گھر گئی تو انہوں نے مجھے کتے تحفے میں دیئے تھے کیونکہ مجھے یہ جانور بہت ہی پسند ہے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی کی تعریف کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کو میں بہت ہی پسند کرتی ہوں، ان کی شخصیت بہت ہی منفرد ہے، مجھے منفرد چیزیں ہی پسند آتی ہیں۔
مریم نواز شریف کے صاحبزادے کے صاحبزادے کی شادی پر انہوں نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ لیگی رہنما اس میں بہت ہی خوبصورت لگ رہی تھیں۔
ٹیگز: entertainment, Hareem Shah, Showbiz, TikTok, wine bottle, بلاول بھٹو, ٹک ٹاک, حریم شاہ, شراب, شرجیل میمن, شہد