"پاکستان کے پہلے وزیراعظم لیاقت علی خان کو قائداعظم کی وفات کے بعد سیاست دانوں کے احتساب کا شوق چرایا اور انہوں نے 14اگست 1949 کو عوامی نمائندوں کی نااہلی کا ایک قانون نافذ کیا جو پروڈا کہلایا۔ اس قانون کے ذریعہ انہوں نے پنجاب کے وزیراعلیٰ افتخار ممدوٹ، سندھ کے وزیراعلیٰ پیر الٰہی بخش اور تحریک پاکستان میں اہم کردار ادا کرنے والے حسین شہید سہروردی کے خلاف مختلف مقدمات قائم کر دیے۔"