Get Alerts

کیا پاکستان اور انڈیا جنگ کا تصور بھی کر سکتے ہیں؟

کیا پاکستان اور انڈیا جنگ کا تصور بھی کر سکتے ہیں؟
ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان کی 30 فیصد آبادی خطِ غربت سے نیچے رہتی ہے جبکہ بھارت دنیا کا دوسرا غریب ترین ملک ہے- جہاں 7 کروڑ سے زائد افراد شدید ترین غربت کا شکار ہیں - پاکستان اور بھارت کی 80 فیصد غریب آبادی دیہاتی علاقوں میں آباد ہے-

بلوچستان، پاکستان کا غریب ترین صوبہ ہے -جبکہ بہار، بھارت کی غریب ترین ریاست ہے- پچھلی کئی دہائیوں سے بھارت دنیا کا غریب ترین ملک تھا- گذشتہ برس ہی اس کی جگہ نائیجیریا نے لی ہے-

پاکستان اور بھارت دونوں میں نومولود بچوں کی شرح اموات ہوشربا حد تک زیادہ ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے- گو عالمی اداروں کے خیال میں امید کی کرن باقی ہے ان کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک میں گذشتہ چند برسوں میں بہتری آئی ہے-

بھارت میں غربت کی شرح میں 28 فیصد جبکہ پاکستان میں 26 فیصد کمی واقع ہوئی ہے بہت سے معاشی خوشحالی کے پروگرامز کی بدولت دونوں ممالک میں غربت کی شرح میں یہ واضح کمی آئی لیکن اتنی بڑی مشکلات میں گھرے یہ دونوں ملک-