ایک سال کے عرصے میں پاکستان نے ایک ایسے ملک سے جہاں سینیئر ترین صحافی بھی فوج کے بارے میں بولنے کے لئے الفاظ کا چناؤ نہایت احتیاط کے ساتھ کرتے تھے، ایک ایسے ملک کی صورت اختیار کر لی ہے جہاں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے حاضر سروس آرمی چیف پر کھلے عام تنقید شروع کر دی ہے۔