ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ بیٹے کے والد،معروف شاعر سائیں تاج جویو نے صدارتی ایوارڈ رد کردیا

ریاستی اداروں کے ہاتھوں جبری طور پر لاپتہ بیٹے کے والد،معروف شاعر سائیں تاج جویو نے صدارتی ایوارڈ رد کردیا
"میرا بیٹا اغوا ہوتا یا نہ ہوتا میں نے یہ ایوارڈ واپس کرنا ہی تھا کیونکہ یہ فیصلہ میں پہلے ہی کرچکا تھا۔ میرے بیٹے کے اغوا کے بعد اس فیصلے میں شدت آگئی، ایوارڈ واپس کرنے کا مقصد یہ تھا کہ وفاق سندھ پر قابض ہے اور سندھ کو کالونی کی طرح ڈیل کررہا ہے۔

سندھی زبان کو کوئی اہمیت نہیں دی گئی ہندوستان جہاں سندھ کو کوئی صوبہ نہیں ہے وہاں سندھی زبان ایک قومی زبان ہے ایک قدیم زبان کی وجہ سے مگر جس ملک کو سندھیوں نے بنانے میں مدد کی وہاں اس زبان کو ختم کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں"