Get Alerts

عورت جیسا ہونا گالی کیوں ہے؟

عورت جیسا ہونا گالی کیوں ہے؟
پاکستان ایک ایسا معاشرہ ہے جہاں 2020 میں بھی اگر کسی مرد کی بے عزتی کرنی ہو یا س کی عزت نفس کو ٹھیس پہنچانی ہوتو سب سے آسان فارمولا یہ ہے کہ اسے خاتون کہا جائے یا اسے خواجہ سرا سے تشبیہ دی جائے۔
یہ سب اس معاشرے کی باتیں ہیں جس میں دعوی کیا جاتا ہے کہ وہ عورتوں کی بہت عزت کرتا ہے اور ان پہلے معاشروں میں شامل ہے جہاں خواجہ سراوں کو قانونی حیثیت دی اور خواتین تو ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ہیں۔