Get Alerts

ریاستی اداروں اور شخصیات کے خلاف ٹویٹس کے الزام میں ابصار عالم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا

ریاستی اداروں اور شخصیات کے خلاف ٹویٹس کے الزام میں ابصار عالم کو ایف آئی اے نے طلب کرلیا
ایف آئی اے کی جانب سے سینئر صحافی ابصار عالم کو پیشی کا نوٹس دیا گیا ہے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ شکایت کنندہ ایڈووکیٹ نعیم خان

کی جانب سے آپکے خلاف درخواست دی گئی ہے کہ آپ نے اپنے ٹویٹر اکاونٹ سے ریاستی شخصیات اور اداروں کے خلاف  توہین آمیز ٹویٹس کیں۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آپ کے خلاف انکوائری جاری ہے اور آپ دن گیارہ بجے ایف آئی اے دفتر میں اپنے حق میں تمام دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ حاضر ہوں۔ اس نوٹس پر آج کی تاریخ طلبی درج ہے۔

یاد رہے کہ صحافی ابصار عالم مبینہ ہائبرڈ رجیم پر مسلسل تنقید کر تے رہے ہیں اور اس سے قبل بھی انہیں طلبی کا نوٹس ہو چکا ہے۔ ابصار عالم سابق چئیرمین پیمرا رہے ہیں اور وزیر اعظم عمران خان انکا نام لے کر ان کو شریف خاندان سے منسلک کرتے ہوئے انہیں تنقید کا ںشانہ بناتے رہے ہیں۔