Get Alerts

سینئر صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا

سینئر صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا
سینئر صحافی اعزاز سید اور عمر چیمہ کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔ ان سے موبائل فونز اور نقدی رقم چھین لی گئی جبکہ ان کے موبائل کے پاسپورڈز بھی لے لیے گئے.

ایف آئی آر  14 مئی 2023 کو رات 9:30 بجے درج کی گئی جبکہ شکایت کنندہ سینئر صحافی اعزاز سید ہیں۔

ایف آئی آر کے مطابق صحافی عمر چیمہ اور اعزاز سید فضل حق روڈ پر چہل قدمی کر رہے تھے جب 3 نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ دونوں صحافیوں کے موبائل فونز اور نقدی چھین لی گئی۔ تینوں ملزمان میں سے ایک نے گن پوائنٹ پر صحافی عمر چیمہ سے ان کے موبائل کا کوڈ پوچھا اور پھر چلے گئے۔

ایف آئی آر میں استدعا کی گئی کہ واقعہ کی تحقیقات کر کے چوری شدہ مال واپس دلوائیں اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔



دونوں صحافی انفرادی طور پر کی جانے والی متعدد تحقیقاتی خبروں  کے لیے مشہور ہیں اور ان کے پاس کئی دہائیوں کا صحافتی تجربہ ہے جس کی وجہ سے انہیں بین الاقوامی اعتبار اور بہت سارے ایوارڈز ملے ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ دونوں صحافی یوٹیوب پر ’ٹاک شاک‘ کے نام سے ایک کامیاب وی لاگ پر مشتمل چینل چلا رہے ہیں جن میں وہ حالیہ سیاسی صورتحال سے متعلق کئی اہم انکشافات اور دعوے کرتے ہیں۔