گاڑی نتھیا گلی کی طرف موڑ لو

گاڑی نتھیا گلی کی طرف موڑ لو
کچی پنسل ( سو لفظوں کا کالم)

کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد

ملک کے اکثر شہر ڈینگی کی لپیٹ میں آ چکے تھے

ناجائز اولاد کی طرح کوئی ڈینگی لاروے کی پیدائش کا ذمہ لینے کو تیار نہیں تھا

سب اپنی صفائیاں دے رہے تھے

صاحب اعظم سب سے نالاں تھے اور خوب کلاس ہو رہی تھی

اتنے میں پی ایس نے آ کر سرگوشی کی "سر! سب انتظامات مکمل ہیں"

صاحب نے فوری میٹنگ برخاست کی

گاڑیاں لگیں، ضروری سامان بھی رکھ دیا گیا

سب سمجھے، شائد ہسپتالوں کے اچانک دورے شروع ہونے لگیں ہیں

صاحب نے کہا "گاڑی نتھیا گلی کی طرف موڑ لو"