کیا سلمان خان اداکارہ زرین خان سے شادی کرنے جارہے ہیں؟

کیا سلمان خان اداکارہ زرین خان سے شادی کرنے جارہے ہیں؟
بالی وڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی شادی کی افواہیں تو اکثر خبروں میں رہتی ہیں لیکن اس بار ایک سوال کے جواب میں اداکارہ زرین خان نے کہا ہے کہ وہ سلمان خان سے شادی کرنے جارہی ہیں۔

53 سالہ سلمان خان کے مداح یہ جاننے کے لیے اکثر بیتاب رہتے ہیں کہ وہ شادی کب کر رہے ہیں، ان مداحوں میں خواتین کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ اب اس حوالے سے اداکارہ زرین خان نے ایک بڑا بیان دیا ہے۔

سلمان خان کے ساتھ اپنی ڈیبیو فلم میں ہیروئین کا کردار نبھانے والی اداکارہ زرین خان نے بڑے دلچسپ انداز میں سلمان خان سے شادی کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے 32 سالہ زرین خان سے جب پوچھا گیا کہ وہ اپنے بارے میں کیا افواہ پھیلانا چاہیں گی تو انہوں نے جواب دیا کہ میں جو مزاحیہ افواہ اپنے حوالے سے پھیلانا چاہوں گی وہ یہ کہ سلمان خان مجھ سے شادی کررہے ہیں۔