Get Alerts

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے

ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے تمام بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے
فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) نے گلوکارہ آئمہ بیگ سے تین سال کے ٹیکس واجبات کی وصولی کے لئے اُن کے تمام بینک اکائونٹس کو منجمد کر دیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ نے اپنے بینک اکاونٹس سے تقریباً ڈھائی کروڑ روپے سے زائد رقم نکلوا کر انھیں پہلے ہی خالی کردیا تھا۔ اس لئے ایف بی آر کو آئمہ بیگ کے بینک اکائونٹس سے ریکوری نہ ہو سکی جس کے بعد ان کی گاڑیاں ضبط کرنے کیلئے کارروائی شروع کر رکھی ہے۔
ایف بی آر کے مطابق گلوکارہ آئمہ بیگ انکم ٹیکس کی مد میں ساڑھے 8 کروڑ کی نادہندہ ہیں، انہوں نے سال 2018، 2019 اور 2020 کے ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ جس کی وصولی کے لئے ایف بی آر نے نوٹس جاری کیا۔
یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آئمہ بیگ کے وارنٹ جاری
خیال رہے کہ ایف بی آر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کو 8 کروڑ روپے ٹیکس کی نادہندہ قرار دیتے ان کے وارنٹ جاری کئے تھے۔
آئمہ بیگ کو جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ چونکہ گلوکارہ ٹیکس نادہندہ ہیں، اس لئے ایف بی آر کو قانونی اختیار ہے کہ وہ ان کی جائیداد یا پراپرٹی کو ضبط کرلے۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کا کہنا تھا کہ آئمہ بیگ کی گاڑی جو انہوں نے 2021ء میں اپنے گوشواروں میں ظاہر کی تھی، اس کو فوری طور پر قبضے میں لینے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔ ایف بی آر نے گاڑی ضبط کرنے کیلئے ایک افسر کو بھی باقاعدہ تعینات کر دیا ہے۔