Get Alerts

پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے امیر زادے کو گرفتار کر لیا

پولیس نے پھیری والے کی دال سڑک پر پھینکنے والے امیر زادے کو گرفتار کر لیا
لاہور پولیس نے معمولی ایکسیڈنٹ پر پھیری والے شہری کے ساتھ ظلم اور زیادتی کرنے والے امیر زادے کو گرفتار کر لیا۔

شوکت خانم سگنل پر ایک دال بیچنے والے مزدور کی موٹر سائیکل لگنے غلطی سے ایک کار پرمعمولی سکریچ پڑ گئے جس پر کار کے مالک نے باہر نکل کر مزدور کے ساتھ گالی گلوچ کی اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزدور کی دال سویاں سڑک پر پھینک دی۔

سوشل میڈیا پرامیر زادے کی ریڑھی بان سے بدتمیزی کی ویڈیو وائرل ہوئی جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز افضال کوثر نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا اور ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے نواب ٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ سب انسپکٹر رائے اورنگزیب کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں ملزم عرفان خان کے خلاف دھمکیاں دینے اور نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئیں۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان خان کو گرفتار کرلیا۔

https://twitter.com/OfficialDPRPP/status/1616084454937858048?s=20&t=rMovtx3Mbucb-IdfNup5ng