کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کا سلیپر سیل بے نقاب ہوا ہے اور اسکے دو مبینہ ایجنٹس گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اب ان ایجنٹس کے بارے میں انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔ اب تک کی معلومات کے مطابق ان ایجنٹس کو بھارتی خفیہ ایجنسی کی جانب سے کراچی میں دہشتگردی کا بڑا ٹاسک سونپا جانا تھا۔
را ایجنٹس کے نام ماجد اور عادل انصاری بتائے جا رہے ہیں اور یہ سرکاری ملازمین ہیں۔ یاد رہے اس سے قبل کلبھوشن یادیو نے بھی کراچی میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کا اعتراف کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق یہ ایجنٹس پورے نیٹورک کو بے نقاب کرنے میں مدد دیں گے۔