Get Alerts

کیا نواز شریف کو زہر دیا گیا تھا؟

کیا نواز شریف کو زہر دیا گیا تھا؟
سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے والد کو زہر دیے جانے سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بیان میں نواز شریف کو زہر دیے جانے کا خدشہ ظاہر کیا تھا۔

لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والد کے پلیٹلیٹس میں کمی کی وجہ سے سلو پوائزن کا خدشہ ظاہر کیا تھا، سلو پوائزن کے خدشے کی تحقیقات ہونی چاہیے۔

حسین نواز نے مزید کہا کہ میں کوئی سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا، اس وقت سب سے اہم چیز والد کی صحتیابی ہے۔